لندن(چودھری عارف پندھیر)۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر ذبیر اقبال کیانی اور محمد اعظم-شبیر ملک- سید تحسین گیلانی ظفر قریشی کے ھمرا ہ اولڈھم کی کاروباری سیاسی اور سماجی شخصیت راجہ شبیر کاکڑوی کے گھر اولڈھم انکے والد حاجی محمد نزیر کی وفات پر تعزیت کے لئے آئے یاد رھے کہ کچھ دن پہلے راجہ شبیر کاکڑوی کے والد حاجی محمد نزیر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر ذبیر اقبال کیانی نے کہا کہ حاجی محمد نزیر علاقے کی مشہور سماجی شخصیت تھی انہوں نے اپنے آپکو علاقے کی خدمت کے لئے وقف کیا ھوا تھا علاقعے میں فلاحی کاموں میں ھمیشہ سب سے آگے ھوتے تھے سماجی راہنما راجہ سجاول حسین نے کہا کہ ھم اپنے بھائ راجہ شبیر کاکڑوی کے پاس انکے والد کی تعزیت کے لئے آئے تھے-اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے – وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے کوآرڈینیٹر برائے برطانیہ راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے زبیر اقبال کیانی اور دوسرے دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے بھائ حاجی محمد نزیر کی کمی ھمیشہ رھے گی ان کے کمی ھمیشہ محسوس ھوتی رہے گی
