ننبائی دوکانداران روغنی اور سادی روٹی پندرہ روپے پر فروخت کرنے پر مجبور۔صفدر باغی

Spread the love

عوام کو روٹی دس روپے سے بڑھکر پندرہ روپے فی روٹی خریدنے پر سراپا احتجاج ہے۔ صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق

پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے کہا کہ پورے پشاور میں ایک بھر پھر ننبائی دوکانداران روغنی اور سادی روٹی پندرہ 15 روپے پر فروخت کرنے پر مجبور انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے بروزگار ،غریب پسی ہوئی عوام کو روٹی دس روپے سے بڑھ کر پندرہ روپے فی روٹی خریدنے پر سراپا احتجاج ہے صفدر باغی نے کہا کہ ایک جانب صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلخلافہ پشاور کی عوام کرونا وبا پھلنے کے خرشے باعث سمارٹ لاک ڈان کی وجہ سے بیروزگاری سے پریشان جبکہ دوسری جانب مہنگی اشیاء خوردنوش، گوشت، مچھلی،مرغی،دودھ، دہی،چینی ،آٹا، مصالحہ جات ،سبزی ، پھل فروٹ، میڈیسن، پٹرول کے بعد اب روٹی مہنگی ھونا انتہائی افسوناک ہے صوبائی حکومت اور کمشنر پشاور مہنگی روٹی فروخت ھونے کا نوٹس لیں جبکہ ننبائی دوکانداروں کو راشننگ کنٹرولر پشاور کنٹرول ریٹ پر سستا آٹا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے صوبائی حکومت عوام کو سستی روٹی اور اشیا خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائے اور خود ساختہ مہنگائی کرنے والے گراں فروشوں، زخیرہ اندوزں ملاوٹ اور تول میں پر پورا نہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنائی جائے تاکہ عوام الناس موجودہ کرونا وبا کے ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں اور پر سکون زندگی گزار سکیں مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت کی زمے داری بنتی ہے کہ عوام الناس کو زندگی گزارنے کی بنیادی سہولیات کھانے پینے کی اشیا خوردنوش کو سستی کروانی چاہیے جس سے عوام کو راحت اور سکون نصیب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں