ق لیگ کی دھجیاں انصاف کے ساتھ

Spread the love

گجرات(رپورٹ ڈائریکٹر پروگرام یو جی نیوز سنیہ بٹ )

ق لیگ کے رہنما کو مبینہ طور پر مالی فائدہ پہنچا کر سرکاری خزانہ کو نقصان پہچانے والی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کو او ایس ڈی بنا دیا۔پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گجرات ڈاکٹر رانی خفصہ کنول کو او ایس ڈی بنا کر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی انکے خلاف چند روز قبل تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا جسمیں اختیارات سے تجاوز کرنے اور ریت ٹھیکہ میں نیلامی کمیٹی کی چیئرپرسن ہونے کے ناطے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر ٹھیکہ نیلام کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات عائد تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں