‏احساس راشن پیکیج غریب عوام کا بنیادی حق ہے۔نمرہ پرکانی

Spread the love

صوبائی حکومت غریب عوام کو انکا بنیادی حق فراہم کریں.سماجی خاتون سوشل ورکر

یورپ(چیف اکرام الدین)سماجی خاتون سوشل ورکر محترمہ نمرہ پرکانی نے کہا کہ احساس راشن پیکیج غریب ملکی عوام کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ وبا سے متاثرہ افراد اور مرنے والوں کے لواحقین کو انکا حق دیا جائے عوام کا بنیادی حق عوام پر خرچ ہونے چاہئے وزیر اعظم احساس ریلیف فنڈز سے بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ کے متاثر افراد کو بروقت اپنا حق فراہم کریں تا کہ غریب اور بے روزگار لوگوں کی مدد ہو سکے انہوں نے کہا کہ غریبوں کے نام پر پیسے کمانے والوں اللہ کے غضب سے ڈروں اور غریب اور بے سہارا لوگوں کا حق ہڑپ کرنے سے گریز کرو قیامت کے کے دن اللہ کو کیا جواب دوگے معروف خاتون سوشل ورکر محترمہ نمرہ پرکانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اس حالات میں غریب،بے روزگار، یتیم، اور بے سہارا لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں تا کہ غریبوں کی مشکلات حل ہو سکے ایک غریب کی مدد فوری انسانیت کی مدد ہے آئیں ہم سب ملکر غریبوں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں