بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 28 جولائی 2020
ساہیوال( آصف ندیم )ساہیوال میڈیکل کالج میں ورلڈ ہیپا ٹائٹس ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینئر سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر عبدالرشید چوہدری تھے -ڈاکٹر ارشد قریشی،ڈاکٹر سمیع اللہ خان،ڈاکٹر محمد اسامہ اور ڈاکٹر محمد وسیم اور ھاوس آفیسرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اپنےخطاب میں پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے کہا کہ ہر کسی کو ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ کروانا چاہیے کیونکہ اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے -انہو ں نے مزید کہا کہ ہیپا ٹائٹس بی کی ویکسین ضرور لگوانی چاہیے -ڈاکٹر سجاد حسین صابر نے آگاہی لیکچر دیا اور ہیپا ٹائٹس سے ہونے والے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے طریقے بتائے -تقریب کے اختتام مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالرشید چوہدری نے ہیپا ٹائٹس سے ہونے والی ذہنی بیماریوں کے متعلق تفصیل سے شرکاء کو آگاہ کیا – ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر حاجی عبدالقیوم ہسپتال اور ساہیوال میڈیکل کالج میں فری ٹیسٹ کیمپ اور ویکسین بھی لگائی گئی