ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کاسبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال 28 جولائی 2020

ساہیوال(آصف ندیم)ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کاسبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس،پرائس چیکنگ کے لئے سبزی منڈی کا دورہ،نیلامی کا عمل کا جائزہ لیا،مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار ہر نیلامی میں موجود ہوں،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت-تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے سبزی اور پھلوں کی بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی کو روکنے اور سرکاری نرخوں کے درست تعین کے لئے سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا -وہ تمام سٹالوں پر فردا فردا گئے اور نیلامی کا عمل کا جائزہ لیا -انہوں نے آڑہتیوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ منافع کا مارجن حکومت کی مقرر کردہ شرح کے مطابق رکھیں تا کہ عوام کو ضروری اشیاء سستے نرخوں فراہم ہو سکیں -انہو ں نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ نیلامی کے تمام عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور قیمتوں کے تعین کو اوپن رکھیں تا کہ ناجائز منافع خوری اور جان بوجھ کر قیمتوں کو بڑھانے کے عمل کو روکا جائے -انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو سرکاری نرخوں پر سبزی اور پھلوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھا رہی ہے جسمیں نیلامی کی مانیٹرنگ اور پرائس چیکنگ سب سے اہم ہے -بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے فرید ٹاؤن میں قائم الا خدمت مرکز کابھی دورہ کیا اور وہاں وزیر اعظم پیکج کے تحت کنسٹریشن انڈسٹری کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کاجائزہ لیا-انہوں نے کمرشل اور نجی عمارتوں کے نقشے منظور کروانے کے لئے آنے والے افراد سے ملاقات بھی کی اور انہیں درپیش مسائل سے آگہی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں