عید قربان کے حوالے سے خاص طور پر تیار کیا گیا شارٹ پلے “قربانی” جلد ریلیز ہوگا

Spread the love

(لاہور سے اذان ملک کی رپورٹ) سوشل میڈیا پر ایک یوٹیوب پروڈکشن ہاؤس نے عید الاضحی کے موقع پر ایک چھوٹا مگر اصلاحی پلے “قربانی” تیار کیا، جو کہ عید سے قبل یوٹیوب چینل “Arslan Rajpoot” پر ریلیز کردیا جائے گا، ڈرامے میں عید پر مستحق لوگوں کو نظر انداز کرنا اور ان کے عزت نفس کو کیسے مجروح کیا جاتا ہے جیسے پوائنٹ کو اجاگر کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اس پلے کے مداح بے صبری سے ڈرامہ ریلیز ہونے کے انتظار میں ہیں،
ڈرامے کی نمایاں کاسٹ میں خالد مغل، ایشا راؤ، ملکہ جی، رانا ریحان، اذان ملک اور چائلڈ سٹار ولی بن فیصل شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائیٹر خالد مغل جبکہ ڈائریکٹر اور ڈی او پی ارسلان راجپوت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں