






مانچسٹر کی ہر دلعزیز شخصیت اور جے کے نیوز ٹی وی کے رپورٹر حاجی زوالفقار احمد قاری کی والدہ مرحومہ کی رسم قل مانچسٹر میں قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر لانگ سائیڈ میں ادا کر دی گٕی ماں قدرت کا اولاد کے لیے انمول تحفہ ہے کہ جس کا دنیا میں کوٕی نعم البدل نہیں اللہ رب العزت زوالفقار احمد قاری صاحب کی والدہ ماجدہ کو کروٹ کروٹ جنت جنت الفردوس نصیب فرمإے مرحومہ میرپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عاشق حسین کی ہمشیرہ اور سیٹھ عنصر ایوب کیفے والوں کی خالہ محترمہ تھیں رسم قل کی تقریب میں یوکے کے مشہور نعت خوان طارق جہلمی نے حضور نبی کریم ﷺ کی شان میں نعت رسول مقبول ﷺ کا نزرانہ پیش کیا جبکہ سینئر صحافی محبوب الٰہی بٹ نے ماں کی شان بیان کی یوکے بھر سے تعزیت کے لئے آنے والے سیاسی و سماجی و مذہبی لوگوں معروف سیاسی شخصیت مسلم کانفرنس برطانیہ کے سرپرست اعلی چوہدری بشیر رٹوی پیپلز پارٹی برطانیہ کے چوہدری اصغر چارلی بریڈ فورڈ سے صغیر اقبال سینئر صحافی محبوب الٰہی بٹ ہفت روزہ اسپیکر چودھری عارف چینل سی 44 بیورو چیف اے ون آج نیوز میاں عامر علی اے ون آج نیوز ندیم ارشاد جنگ جیو ہارون مرزا اردو گلوبل نیٹ ورک مانچسٹر غلام حسین اردو گلوبل نیٹ ورک سی ای او شہزاد مرزا کے ٹی وی یوکے نعیم چوہان چودھری شیراز پنیام چودھری عارف خواجہ مظہر عامر بٹ چوہدری کامران خالق و دیگر نے شرکت کی رسم قل کے اختتام پر زوالفقار قاری نے شرکت کرنیوالوں کا اور دکھ کی اس گھڑی میں ڈھارس بندھانے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا