مانچسٹر میں سمائل ایڈ چیریٹی اور مرسڈیز مانچسٹر کے اشتراک سے رمضان اپیل افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

مانچسٹر میں سمائل ایڈ چیریٹی اور مرسڈیز مانچسٹر کے اشتراک سے رمضان اپیل افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی اور اس مقدس مہینے میں دل کھول کر آپنے عطیات پیش کیے اور ایک لاکھ پونڈ سے زائد کی خطیر رقم اگٹھی کی گئی


مانچسٹر عارف چودھری
افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سمائل ایڈ ابوبکر سرور اور شہباز سرور کا آپنی اور آپنے تمام سپانسرز کی طرف سے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ برداشت اور ایک دوسرے کو معاف کرنے درس دیتا ہے اس میں دوست احباب اور فیملی سب ملکر اگٹھے منہ صرف روزہ افطار کرتے ہیں بلکہ یہ ایک کمیونٹی ہم آہنگی کی بھی بہترین مثال ہے تقریب میں معروف کامیڈین مانی لیاقت نے آپنے برجستہ جملوں سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔۔۔
اس موقع پر میڈیا سے اظہار خیال کرتے ، مرسڈیز بینز مانچسٹر کے ریجنل ہیو مین ریسورسز مینیجر ہارون شیخ ، ورکرز پارٹی بریٹن کے سربراہ جارج گیلوے – جج بیرسٹر عابد حسین -سالیسٹر بشری – اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سمال ایڈ چئیرئٹی دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت ۔کر رھی ھے انکے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے
تقریب میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض مارکس ندیم نثار نے خوبصورتی سے نبھائے۔۔۔
افطار ڈنر تقریب میں ورکرز پارٹی بریٹن کے سربراہ جارج گیلوے، محبوب خان، او پی سی کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک، معروف کاروباری شخصیئت چوہدری مسرت علی، ورکرز پارٹی کے نائب سربراہ امتیاز احمد، امجد مغل ، معروف سنگر ماز بونا فائڈ ، انڈس پرنٹ کے چیف ایگزیگٹیو چودھری نواز علی – چودھری اختر ملوانہ -، چوہدری طاہر، ندیم خان، ذوالفقار علی مہر – ماجد نزیر اور فری ملک،نے خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں