وزیرآباد(طارق جاوید ملک)وزیرآباد و گردونواح میں موٹرسائیکل چوری کا سلسلہ تھم ناسکا۔چوروں کی رسائی موبائل نمبر تک۔میسج کرکے پیسے مانگنے لگے۔عوامی سماجی حلقوں کا تشویش کا اظہار۔
تفصیلات کے مطابق وزیر آباد علی پورچٹھہ میں موٹرساٸیکل چور گینگ متحرک ہے.چند روز قبل چوک آرائیاں سے نجی سکول کے سامنے سے طالبعلم کا نامعلوم چور لاک کھول کر موٹرساٸیکل کر اڑے۔اسی طرح محلہ اسلام آباد کے کرامت بٹ کا بھی گھر کے آگے سے چوری ہوگیا اور اگلے روز دوسری محلہ سے گلی میں کھڑی خراب حالت میں ملی۔ گزشتہ روز محلہ چوک چھبالی کے رہاٸشی ساجد کی موٹرسائیکل غائب ہو گئی۔ساجد کا کہنا ہے کہ میں نے تھانہ چوری کی درخواست دی تو کچھ گھنٹے بعد میرے موبائل نمبر پر میسج آیا کہ اگر تھانہ ہذا اطلاع کی تو موٹر سائیکل کبھی نہیں ملے گی اگر بائیک چاہئے تو 15000 روپے بتائے گئے نمبر پر جاز کیش کرا دو۔ اس لااینڈآرڈر آرڈرز کی مخدوش صورتحال پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں پولیس کی عدم دلچسپی سے چور ڈکیت اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ آئی جی پنجاب، آر پی او گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
