وزیرآباد(طارق جاوید ملک) درخت لگانا سنت نبوی ؐ ہے درخت ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے بھی مفید ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ماحول دوست پروگرام کے تحت پورے پنجاب میں شجر کاری مہم تیز کر دی گئی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شجر کاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائینگے،مختلف پھلوں کے پودے بھی لگائے جائینگے،شجر کاری مہم کی آگاہی کے لئے سکول وکالجز میں سیمینار منعقد کروانے چاہئیں،شجر کاری کی بدولت ہی موسمیاتی تبدیلیوں اور چیلنجز سے نپٹا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ اینڈ انسپیکشن ٹیم ڈائریکٹو ریٹ پنجاب بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین نے اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر بحالی مرکز برائے امراض منشیات پٹھانوالی میں شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پرصدر محمد جمیل چیمہ،جنرل سیکرٹری محمد آصف،عارف حسین چیمہ،گلفام طاہر چیمہ ایڈووکیٹ،محمد نعیم بٹ،سائیکالوجسٹ طاہر نواز خٹک،حافظ حیدر جمیل چیمہ ودیگربھی ہمراہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،گلوبل وارمنگ میں پوری دنیا وبشمول ہمارے خطے کا اہم ترین مسئلہ ہے،ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی ناقابل تردید عالمی خدشات بن چکے ہیں افراد ماحول کے خدشات کو نظر انداز کردیتے ہیں درکٹوں اور جنگلات کی کٹا ئی نے مسمیاتی تبدیلیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جس سے موسمی حالات مزید سنگین ہورہے ہیں،فضاء میں آکسیجن کی کمی واقع ہورہی ہے جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے اور ہوا صاف کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے۔
