موبائل ایجوکیشن یونٹ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم کی آگاہی مہم جاری

Spread the love

والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کے لیے ہر گز نہ دیں
انسپکٹر مشاہد چوہدری
جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم میں آئی جی رفعت مختار راجہ کی ہدایات اور سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کی زیرِ نگرانی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے اثریہ سکول اینڈ کالج فار بوائز میں روڈ سیفٹی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا، جس میں طلباء اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی .جس میں شرکاء کو محفوظ ہو کر سڑک کراس کرنا، سڑک کے ساتھ چلنا، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کرنا، ہیلمٹ کے استعمال اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ سیشن میں طلباء سے سوال و جواب بھی کئے گئے اور درست جوابات دینے والے طلباء کو انعامات بھی دئے گئے، بریفنگ سیشن کے اختتام پر روڈ سیفٹی واک کا انعقاد بھی کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں