جس میں سنگر جاوید امیر خیل، نعیم خان طوری، سنگر مسکان فیاض، افسر افغان شرکت کریں گی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا میں فیملی فیسٹیول کے نام سے شو کا انعقاد ہو رہا ہے تفصیلات کے مطابق 3 نومبر بروز اتوار آسٹریلیا میں، 10 نومبر پر نیوزرلینڈ میں، اور 15 نومبر پر دوبارہ آسٹریلیا میں فیملی فیسٹیول کے نام سے شو کا انعقاد ہو رہا ہے جو میں معروف گلوکار جاوید امیر خیل، گلوکار نعیم خان طوری، گلوکارہ مسکان فیاض، افسر افغان اور دیگر شرکت کریں گے اس موقع پر معروف میوزک ڈائریکٹر نظر محمد زرو نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، اوورسیز پاکستانیوں سے مطالبہ ہے کہ منعقدہ فیملی فیسٹیول شو میں بھرپور شرکت کرے اور اس فیملی فیسٹیول شو کو کامیاب بنائیں۔