وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں امتیاز اظہر باگڑی،میر ماجد علی سالار،عبد الرحمن چوہدری،ارسلان بلوچ،اکبر اعظم مغل،احمد یار وڑائچ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیمی بل قائد میاں محمد نواز شریف،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ودیگر جماعتوں کی کامیابی ہے،آئینی ترمیم ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے موثر ثابت ہوگی،آئینی ترمیمی بل سے اب اب عوام کو عدالتوں کے نظام سے بر وقت انصاف ملے گا،آئینی ترمیمی بل قومی یکجہتی اور اتفاق رائے شاندار مثال ہے، سازشوں کے ذریعے حکومت کو گھر بھیجا جاتا اور وزیر اعظم کو فارغ کردیا جاتا تھا،فیصلہ ہوگیا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے،آئینی ترمیم سے جمہوریت پسند وں کی جیت ہے،آئنی ترمیم میں رخنہ ڈالنے والوں کی قسمت میں ہی رونا دھونا اور فساد کرنا ہے،ججز اور انکی کردار کشی کرنے والے آج انکے ہمدرد بن رہے ہیں،آئینی ترمیم بل کی کامیابی پاکستان کے لئے ایک تاریخ ساز دن ہے،آئینی ترمیم سے جمہوریت کی درست سمت متعین ہوئی،شب خون مار کر پارلیمنٹ میں داخل ہونیوالوں کا خاتمہ ہا ہے،ہم سب کو مل کر پاکستان کے بارے سوچنا ہوگا جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا،آئنی ترمیم سے جمہوریت کے قاتلوں سے نجات مل گئی،مسلم لیگ (ن) جمہوری روایات کی پاسدار ہے۔
