مانچسٹر کے ممتاز قانون دان چیف ایگزیگٹیو اے ایچ ایل سالیسٹرز اور ایزی ٹیکس اینڈ فنانس محمد طاھر انصاری نے صنم ریسٹورنٹ لانگ سائیڈ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری
جس میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم برطانیہ کے ترکیہ کے لئے مالی مشیر افضل خان کی خصوصی شرکت مانچسٹر کی ممتاز سیاسی سماجی اور مزہبی شخصیات نے شرکت کی – جن میں ڈائریکٹر عبدالحسیب شاہنواز -چودھری عبدالکریم – میاں نعیم -کونسلر شہباز سرور – چودھری عبدالقادر -ٹوری پارٹی کے راہنما محمد افضل – بلیک سٹون پراپرٹی کے چودھری طاھر صدیق – پی آئ اے کے آفیسر محمد ریحان – صنم ریسٹورنٹ کے حاجی جاوید – محمد منشا – سینئر صحافی طاھر چودھری – اویس چوہان – ظفر ننھا – رانا عبدالستار – باسط بٹ – عدیل چودھری -چودھری مظہر -فیصل – شامل تھے – میزبان محمد طاھر انصاری نے کہا کہ ھم پچھلے پچیس سالوں سے افطاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں – میں تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ھوں جنہوں نے انکی دعوت کو قبول کرتے ہوئے افطار پارٹی میں شرکت کی – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ طاھر انصاری نے ہر سال کی طرع آج ایک اچھی تقریب کا اہتمام کیا – اپنی کمیونٹی کی بھر پور شرکت دیکھ کر اچھا لگا -ڈائریکٹر عبدالحسیب شاہنواز نے افطار ڈنر میں شریک لوگوں کا شکریہ ادا کیا – چودھری عبدالکریم – چودھری طاھر صدیق -محمد افضل – چودھری عبدالقادر – کونسلر شہباز سرور – میاں نعیم – محمد منشا اور دوسرے شرکاء نے طاھر انصاری سالیسٹر اور انکی ٹیم کی جانب سے افطار ڈنر کی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ طاھر انصاری کی جانب سے آپس میں باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے بارے قابل ستائش ہے -انہوں نے آج مختلف مکتبہ فکر کے افراد کو افطار پارٹی میں مدعو کیا اس سے کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و یگانگت کے فروغ بارے ماہ رمضان انتہائ اہمیت کا حامل ہے

برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کا ماہ رمضان میں کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و یگانگت کو فروغ دینا قابل ستائش و فخر ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں