وزیرآباد(نا مہ نگار) صدر پریس کلب وزیرآبادافتخار احمد بٹ سرپرست اعلی صابر حسین بٹ نے کہا ہے کہ بابائے صحافت مولانا ظفرعلی خاں ؒ کی دھرتی وزیرآباد کا ہر صحافی حق و سچ کے پرچم کو بلند کئے ہوئے ہیں اور اپنے صحافتی قلم سے صحافت کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دیں گے ہمارے گروپ میں تمام صحافی قیمتی موتیوں کے مانند ہیں، جدید معاشرے میں صحافی کا کردار اور اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ایک صحافی معاشرے کی زبان ہوتا ہے جو اپنے کیمرے اور قلم سے معاشروں کے مسائل کو منظر عام پر لاتا اور متعلقہ ارباب اختیار واقتدار کو انکے حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے،قلم اورکیمرہ کے ذریعے بلا خوف وخطر حقائق دنیا کے سامنے لانے والے صحافی مجاہد کی مانند ہیں،اس راہ حق میں قید وبندحتیٰ کہ اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے صحافی عزت کے ساتھ تاریخ میں امرہوچکے ہیں، جدوجہدآزادی ہویاآمریت کی سیاہ رات ہردورمیں اہل قلم نے کلمہ حق پوری قوت سے سربلندکیا ہے اورآج بھی صحافت کے میدان میں عملی خدمات سرانجام دینے والے کارکن صحافیوں کوبے پناہ مسائل اورمشکلات کاسامنا ہے مگرتمام ترکٹھن حالات کے باوجودہمارے حوصلے پہلے سے زیادہ بلندہیں، جب تک دم میں دم ہے صحافی برادری کے حقوق کی بازیابی کے لئے جدوجہدجاری رہے گی۔
