وزیرآباد:(نامہ نگار) امراض قلب کے مریضوں کی علاج گاہ چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اوپن ہارٹ سرجری کے 25 سے 28 ماہانہ آپریشن ایک اعزاز ، ماہانہ کم و بیش 18 ہزار دل کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی بھی جاری دل کے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی میں اسپتال انتظامیہ کا جذبہ خدمت لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار ہیڈ آف انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر عبدالستار نے اسپتال کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ کے حوالہ سے صحافیوں کو بریفنگ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ امراض قلب کے مریضوں کے لیے چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کسی نعمت سے کم نہیں یہاں امراض قلب کے مریضوں کو بالکل مفت سہولیات کی فراہمی جاری ہے اوپن ہارٹ سرجری کے کیسز میں ہم ممتاز ہیں ماہانہ کم و بیش 25 سے 28 آپریشن کیے جا رہے ہیں جبکہ روزانہ دل کے مرض میں مبتلا مریضوں کا طبی معائنہ او پی ڈی سروسز کی تعداد 9 سو سے لے کر ایک ہزار مریض تک ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر 25 سے 28 مریضوں کی انجیو گرافی کی جارہی ہے جبکہ انجیو پلاسٹی میں الیکٹرو انجیو گرافی و انجیو پلاسٹی اور پرائمری انجیو پلاسٹی دونوں کی تعداد بھی 5 سے 10 روزانہ ہے اور ہم نے جدید تکنیک سے بغیر آپریشن دل کے والو کی تبدیلی “TAVR procdure”کا کامیاب تجربہ بھی کیا ہے ۔ جو کہ ہماری کارڈیک ٹیم کا ایک اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیس میکر (PPM) میں بھی ہم بہترین ہیلتھ سروس فراہم کر رہے ہیں اور ماہانہ 25 سے 30 پروسیجر کیے جا رہے ہیں ۔ ایمرجنسی میں امراض قلب کے مریضوں کی انتہائی نگہداشت میں سہولیات کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے اور انجیو گرافی ،انجیو پلاسٹی اور ایمرجنسی اوپن ہارٹ سرجری تک مریض کی طبی حالت کو دیکھتے ہوے اسکی زندگی کو بچانا ترجیح ریا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ اسپتال میں دل کے ماہر ڈاکٹرز سے طبی معائنہ اور ادویات کی فراہمی میں بھی چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سبقت لیے ہوے ہے اور ریجن سمیت دیگر علاقہ جات کے مریض یہاں سے مستفید ہو رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عملہ کی کمی بیشی کارکردگی پر ضرور اثر انداز ہوتی ہے لیکن ہم دستیاب عملہ اور کارڈیک اسپیشلسٹس کی ٹیم کی بدولت بہتر خدمات جاری رکھے ہوے ہیں مطلوب عملہ اور ڈاکٹرز و سرجنز سمیت دیگر شعبہ جات کے اسپیشلسٹس اگر ہمیں دستیاب ہوں تو ہم اپنی کارکردگی کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور اسپیشلائز ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ مکمل رابطہ میں ہے اور ان کی ترجیحات میں شامل ہے کہ صحت کے متعلقہ سہولیات پر بہتر سے بہتر کارکردگی میسر ہو تاکہ علاج معالجہ کے لیے آئے مریضوں کو سہولیات با آسانی دستیاب ہوں اور علاج کے بہترین مواقع میسر آئیں ۔
