پولیس تھانہ صدر کے علاقہ دھونکل موڑ کے قریب راہگیروں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کو بہادر نوجوانوں نے پکڑ لیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)پولیس تھانہ صدر کے علاقہ دھونکل موڑ کے قریب راہگیروں کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کو بہادر نوجوانوں نے پکڑ لیا اہل دیہہ نے ڈاکووں کو پولیس کے حوالے کر دیا اپنے ساتھی کی گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی جبکہ ڈاکو کے تشدد سے نوجوان بھی زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ڈاکو تھانہ صدر وزیرآباد کے علاقہ دھونکل بائی پاس کے قریب راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ نوجوانوں نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی جس پر ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ نوجوانوں نے دوسرے ڈاکو کو دبوچ لیا جس نے پسٹل کے بٹ مار مار کر مزاحمت کرنے والے نوجوان کو زخمی کر دیا اتنے میں علاقہ مکین اکٹھے ہو گئے اور ڈاکووں کو درگت بنانے کے بعد حوالہ پولیس کر دیاگرفتار ڈاکووں کی شناخت فاروق اور شامی ساکنان تلونڈی کھجور والی کے نام۔سے ہوئی ہے جبکہ ڈاکووں کے ساتھ بہادری سے لڑنے والے نوجوان کا نام ممتاز بتایا جا رہا ہے اہل علاقہ نے ممتاز علی سکنہ دھونکل کی بہادری کو حراج تحسین پیش کیا۔زخمی نوجوان اور مضروب ڈاکو کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا ہے۔پولیس تھانہ صدر مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں