نشہ آور شربت پلا کر جواں سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) نشہ آور شربت پلا کر جواں سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ غریب شہری کی بیٹی کو مزدوری کے بہانے نجی مارکی پر لے جایا گیا۔ پولیس عملی کاروائی سے گریزاں، بااثر ملزمان کی جانب سے صلح کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، اعلی حکام معاملے کا نوٹس لیں۔متاثرہ لڑکی کے والد کی میڈیا سے گفتگو۔ تھانہ علی پور چٹھہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، میرٹ پر کارروائی کی جائے گی۔ پولیس حکام۔ پور چٹھہ مدنی ٹاؤن کے رہائشی محمد عارف نے صحافیوں کو بتایا کہ تین روز قبل نجی مارکی کے مینجر نے ایک ملازم کے ذریعے اس کی بیٹی ش کو مزدوری کے بہانے بلایا اور بعد ازاں نشہ آور شربت پلا کر کمرہ میں بند کر کے درندگی کا نشانہ بنایا۔ جس کو مارکی کے صفائی والے عملے نے بعد میں بند کمرے سے آزاد کروایا۔ واقعے کی بابت متعلقہ تھانہ کو آگاہ کیا گیا اور درخواست بھی گزاری گئی جس پر ایف آئی آر نمبر 1492/24 زیر دفعہ 376 ت پ درج کر لی گئی لیکن تاحال پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف عملی کاروائی نہیں کی گئی جبکہ ملزمان کی جانب سے صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور مزید کارروائی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ محمد عارف نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور اعلی حکام سے معاملے کا نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بابت پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ علی پور چٹھہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی تفتیش و کاروائی میرٹ پر کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں