بزنس گروپ وزیرآباد کے چوہدری محمد اعجاز پارس انڈسٹری والے، ایگزیکٹو ممبر گوجرانوالہ چیمبر مہر ساجد حسین کی قیادت میں وزیرآباد کے وفدنے گوجرانوالہ چیمبر کا دورہ کیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) بزنس گروپ وزیرآباد کے چوہدری محمد اعجاز پارس انڈسٹری والے، ایگزیکٹو ممبر گوجرانوالہ چیمبر مہر ساجد حسین کی قیادت میں وزیرآباد کے وفدنے گوجرانوالہ چیمبر کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر رانا محمد صدیق خان کو مبارک باد دی،وفد میں شیخ بلال احمد،ڈاکٹر نصیر شبیر چیمہ،ذیشان ودیگر شامل تھے۔صدر رانا محمد صدیق خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ رکھا گا،تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، بلاتفریق تمام بزنس کمیونٹی کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کے مسائل اور کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے چیمبر آف کامرس کے دروازے کاروباری طبقے کے لیے ہر وقت کھلے ہیں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر رانا محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ وزیرآباد کے تمام تاجر برادری کے بے حد مشکور ہیں جن کے ووٹ کی طاقت سے وہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔(فوٹوہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں