اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور کروانا چوہدری سالک حسین کا بہترین اقدام ہے۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور کرنے پر سینئر رھنما صفدر خان باغی وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے سینیٹ میں پیش کرنے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور کروانا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا بہترین اقدام ہے۔مسلم لیگ ق سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا سینیٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لئیے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے خصوصی عدالت کا بل کثرت رائے سے منظور ہونا خوش آئین ہے۔مسلم لیگ ق سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تنازعات کے حل کیلئے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ آف اسپیشل کورٹس،اوورسیز پاکستانیز پراپرٹی ایکٹ‘ کا بل پیش کیا جسے کثرت رائے سے فوری منظور کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے پیش ہونے والے بل میں سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی قانون سازی ہے،اس ایکٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے مؤثر حل کی سہولت فراہم کریگا ۔ اس اھم بل کے تحت خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانی جدید آلات بشمول ای فائلنگ کے ذریعے درخواستیں دائر کر سکیں گے، خصوصی عدالت پاکستانی ہائی کمیشن کی نگرانی میں وڈیو لنکس پر پیش ہونگے دیگر قانونی طور پر قابل قبول طریقوں کے ذریعے ثبوت پیش کرنےکی اجازت ہوگی۔مسلم لیگ ق سینئر رہنما صفدر خان باغی نے کہا وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی انتھک محنت کی بدولت ان شاء اللّٰہ خصوصی عدالت میں دائر مقدمات کا 90 دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا جس سے بر وقت انصاف کی فراہمی اورسیز پاکستانیوں کے لئیے یقینی بنائی جائے گی، بر وقت انصاف کی فراہمی کے زریعے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہو پائے گا، یہ عدالت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ اور جائیداد کے تنازعات کو موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے حکومت کے عزم اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ذہانت و قابلیت کی اعلی مثال کو ظاہر کرتی ہے۔