جستجو جو کرے تو چھوئے آسمان

Spread the love

روپورٹ چوہدری زاہد حیات
ملتان کے فرزند حذیفہ نے ثابت کردیا ہے کہ علم کا شوق کوئی رکاوٹ قبول نہيں کرتا اور ارادے بلند ہوں تو ہر منزل حاصل ہوسکتی ہے۔

پانچویں کلاس سے شربت کی ریڑھی پر کام کرنے والے حذیفہ نے گذشتہ سال ملتان بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں 1100 میں سے ایک ہزار 50 نمبر حاصل کیے تھے۔

حذیفہ کے والد وفات پا چکے ہیں اور وہ گذشتہ 5 سال سے اپنی والدہ اور 4 چھوٹے بہن بھائیوں کی کفالت کا واحد ذمہ دار ہے جسے وہ بخوبی پوری کر رہا ہے

میٹرک کے امتحان میں سائنس گروپ میں1100میں سے 1050 نمبر حاصل کرنے والا حذیفہ ملک اب اسکالرشپ پر نجی کالج سے پری میڈیکل کر رہا ہے تاہم ساتھ ہی اسے گھروالوں کو بھوک سے بچانے کے لیے شربت بھی بیچنا پڑتا ہے۔

حذیفہ کی شربت بیچتے ہوئے مسکراتے چہرے کے ساتھ تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس کی محنت ، ہمت اور قابلیت کو سراہا جارہا ہے۔

ملتان کے اس ذہین اور محنتی طالب علم کا خواب ہے کہ وہ بڑا ہو کر ڈاکٹر بنے اور ملک و قوم کی خدمت کرے گا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں