وزیرآباد(نامہ نگار) 45 سالہ شخص کی تشدد شدہ تعش برآمد۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔ موضع جگنہ چٹھہ کا رہائشی 45 سالہ عاصم ذکاء ولد ذکاء اللہ کو نامعلوم افراد نے تشدد کرکے قتل کردیا اور نعش کھیتوں میں پھینک دی ۔راپگیروں نے تھانہ احمد نگر کو اطلاع دی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادی۔ ایس ایچ او احمد نگر عدنان چیمہ کے مطابق مقتول کی گردن کے پیچھے زخم کانشان ہے۔ تاحال وجہ عناد سامنے نہیں آ سکی جلد حقائق سامنے آ جائیں گےتاحال ملزمان کا کوئی سراغ نہ لگ سکا
