وزیرآباد(نا مہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام اسرائیل کی بربریت اور مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت امیر قاری محمد امین ڈھلوں،حافظ محمد جمیل رضوی نے کی۔قاری محمد امین ڈھلوں نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری امت کا مسئلہ ہے اور ہمیں اسکے حلل کے لئے عالمی سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی،اسرائیل کے مظالم کے خلاف اٹھانا ہر مسلمان کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے،اگر اسرائیل نے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وبربریت ختم نہ کیا تو پاکستان میدان عمل میں آئے گا ہماری عسکری قیادت،حکومت پاکستان،پاکستان کے غیور مسلمان بالخصوص تحریک لبیک پاکستان کو جہاد کی اجازت دی جائے اسرائیل کی جارحیت کو روکیں گے مر جائینگے یا مار دینگے،اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کی اورجتنے مسلمان ممالک خاموش تماشائی بنے ہیں انکی بھی مذمت کرتے ہیں۔میدان عمل میں آکر مسلمان یہ اسرائیل کو پیغام دیں کہ اسرائیل اپنی بڑھتے ظلم وستم کو بند کرے،فلسطینی مسلمانوں کے ھقوق کے لئے ہمیں متحد ہوکر عملی دم اٹھا نا ہوگا۔(فوٹو ہمراہ ہے)
