وزیرآباد(نا مہ نگار) سندس فاؤنڈیشن کے اور مہر با با محمدجاوید برادران کے زیر اہتمام مورخہ26اکتوبر بروز ہفتہ صبح9:00سے 4:00بجے تک ڈیرہ مہراں پرانی پیپسی ایجنسی لیاقت روڈ جناح کالونی وزیرآباد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جسمیں ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی عمران عباس چدھڑ،سیاسی وسماجی شخصیت بابا محمد جاوید مہر،ضلعی چیئرمین امن کمیٹی حاجی محمد یوسف کھوکھر،ممبران امن کمیٹی سید رفاقت علی شمسی،علامہ محمد ابراہیم محمدی،علامہ حافظ محمد رفیق عابد علوی،حاجی محمد عارف،قاری محمد امین ڈھلوں ودیگر شرکت کرینگے۔
