حملے میں شہید ایف سی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔سابق انسپکٹر جنرل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں 10 اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان اور 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔ اس موقع پر سابق انسپکٹر جنرل کرنل (ر) تاج سلطان خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ زام چیک پوسٹ پر حملے میں شہید ایف سی کے 10 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اللہ تبارک و تعالی شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کے اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہے اللہ تبارک و تعالی شہدا کی مغفرت نصیب فرمائے۔آمین
