مسلم لیگ ن ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، پارٹی کیلئے بے لوث کام کرنیوالے ورکرز اثاثہ ہیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ ن ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، پارٹی کیلئے بے لوث کام کرنیوالے ورکرز اثاثہ ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پنجاب حکومت نے پنجاب کے عوام کے لئے مفت ادویات اور لیپ ٹاپس، کسان کارڈ، سو ارب روپے سے گرین ماڈل بازار، سولر پروگرام، اپنی چھت اپنا گھر جیسے منصوبہ شروع کئے جو قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن) ضلع وزیرآباد کے رہنما محمد عمران سنی کمبوہ،حافظ محمد سلیم ودیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جمہوریت اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،وزیر اعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اجاگر کر کے اور اسرائیلی وزیر اعظم کے خطاب کا بائیکاٹ کر کے پوری قوم اور اُمت مسلمہ کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے جبکہ فسادی ٹولے کی جانب سے باتیں ہو رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائیگا ‘آئی ایم ایف کو لیٹر بھی لکھے گئے مگر آج سارے اشاریے مثبت ہیں اور پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے،یہ 24کروڑ عوام کا ملک ہے اسکے مستقبل کو کوئی اپنی انا اور خود غرضی کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے پاکستان ابھر رہا ہے، ابھرے گا’ترقی کریگا انشا اللہ!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں