وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلمانوں کی پریشانیوں کا علاج قرآن کریم اور سیرت النبی پر عمل سے ہی ممکن ہے ہماری معاشرت معیشت اور عبادات عین اسلامی ہو جائیں تو آج بھی مسلمان دنیا میں کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت قلوب و اذہان کے اطمینان کا ذریعہ ہیں ہمیں اتباع رسول ؐ کی ضرورت ہے، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد ہم پر فرض ہے جہاد کے لیے نکلنا ہوگا اور ایک ہو مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے کی مثل نمونہ عمل بننا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی،ضلع گوجرانوالہ کے صدر علامہ مفتی محمد مجیب الرحمن نے ہزاروی برادران کے زیر اہتمام گلی قصاباں والی میں ممتاز عالم دین مفتی حافط محمد جعفر حسین ہزاروی کی تیسری ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علامہ محمد نعیم الرحمن ہزاروی،صاحبزاد ہ ڈاکٹر نسیم الرحمن ہزاروی،قاری سعید احمد ارشد،ملک محمد منیر،حاجی محمد حلیم الرحمن ہزاروی،حاجی محمد بلال چشتی،قاری غلام مصطفی،باؤ ابرارا نجم،محمدعرفان قادری،محمد طیب ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں 40روزہ محفل میلاد النبی ؐ کروانے والوں کو شیلڈز سے نوازا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیک اعمال توشہ آخرت ہیں اور مخلوق خدا کی خدمت میں زندگی بسر کرنے والے لوگ ہی دنیا و آخرت میں عزت پاتے ہیں،دین کے لئے کام کرنے والے مرکربھی امرہوتے ہیں،ان کی دین کے لئے کئے گئے خدمت کے کام دنیا میں نیک نامی اوراخروی زندگی کی کامیابی کی ضمانت بن جاتے ہیں۔مفتی حافظ جعفر حسین ہزاروی مرحوم نے اپنے اجدادکی تقلید میں ہمہ وقت انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار زندگی گزارکردنیا سے رخصت ہوئے،مفتی حافظ جعفرحسین ہزاروی مرحوم کی ساری زندگی دین اسلام کی تبلیغ اور حضور نبی کریم ؐ کی غلامی سے عبارت ہے۔(فوٹوہمراہ ہے)
