26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس بھیج دیئے گئے

Spread the love

وزیرآباد( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی چودھری محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں ان کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوہدرہ کے سینئر صحافی نجیب اللہ ملک کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چودھری محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا اور نہ ہی بن سکتا ہے یہ فارورڈ بلاک والی باتیں شوشے اور مفروضے کے علاوہ کچھ بھی نہیں چودھری محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ میرا جینا مرنا عمران خان کے ساتھی ہے میں اسکے ساتھ کھژا ہوں اور انشاءاللہ کھژا رہوں گا عمران خان پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انہوں نے کہا کہ میں ضلع وزیرآباد کے عوام کا خادم ہوں اس موقع پر رانا سلطان احمد قیصر اقبال وڑائچ لالہ خلیل محمد نعیم بٹ بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں