وزیرآباد(نا مہ نگار)نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کا 30 اکتوبر کو ہونے والا الیکشن دن ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی امیدوں کی تکمیل کا سورج بن کر طلوع ہوگا۔پی۔ایچ۔ایم۔اے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی نمائیندہ تنظیم ہے۔ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو ھر فورم پر نمایاں کرنے کی پی ایچ ایم اے نے بھرپور کوششیں کیں۔ان خیالات کا اظہار ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید رضا سلطان نے بابا? ہومیوپیتھ دائم علی شاہ کلینک پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز سے الیکشن مہم کے سلسلے کے ملاقات میں کیا اس موقع پر ہومیوپیتھی ڈاکٹرز سید طاہر حسین زیدی، نصیر احمد سندھو، سید منظور دائم، سرفراز احمد خان، حسیبہ غوری، سیدہ نسیم رضا، محمد سلیم ضیاء، سید شبیہ الحسن زیدی، ندیم صابر ملک، سید سعادت رضا، علی رضا زیدی، حافظ زبیر احمد، سید وجاہت رضا و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا پی ایچ ایم اے کی نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی آف پاکستان کے الیکشن میں مسلسل کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ ہومیوپیتھی ڈاکٹرز کا پی ایچ ایم اے کی کارکردگی پر اعتماد اور اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیابی دلوانا ہے، بالمثل طریقہ علاج اور ہومیوپیتھک سسٹم کو مضبوط بنانے اوراس کی بقاء کے ل? پی ایچ ایم اے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کرے گی ہومیوپیتھ ڈاکٹرز کے حقوق کے تحفظ میں کوء دقیقہ فروگزاشت نہ رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
