ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند نے تمام شمولیت اختیار کرنے والوں کا انکی قیادت پر اعتماد کرنے کا شکریہ ادا کیا۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) شمولیتی پروگرام تحصیل یکہ غند،ضلع مہمند آج پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماہ ڈاکٹر عالم زیب صاحب کے حجرے شاہ عالم صلے لوئیر مہمند میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس میں تحصیل یکہ غند کے گاؤں شیرانو کلے، بھائی کور،کدو کور اور موصل کور کے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکنان نے کثیر تعداد نے پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر اپنے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اخیتار کی اور ڈاکٹر عالم زیب صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور وعدہ کیا کہ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ آخری سانس تک رہنگ۔ ڈاکٹر عالم زیب صاحب نے تمام شمولیت اختیار کرنے والو کا اُن کی قیادت پر اعتماد کرنے لیے شکریہ ادا کیا۔ اور اُن کی امیدوں پر پورا اترنے کا عزم کیا۔اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری ارشد لالا ، سینئر رہنماء ملک عادل اور ملک اشرف علی ہاشم ماما بھی موجود تھے۔ تقریباً 200 سے زیادہ افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی.تحصیل یکہ غنڈ اور تحصیل پڑنگ غار کے عوام کثیر تعدادمیں ڈاکٹر عالمزیب کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔آنے والے دنوں میں تحصیل یکہ غُنڈ میں کہی شمولیتی پروگرام منقعد ہونگے جس میں تحصیل یکہ غندکے نامی گرامی خاندان PPP میں شمولیت اختیار کرینگے۔ شمولیتوں کا سلسلہ بہت جلد پورے ضلع مہمند میں پیلے گا۔ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر قیادت کا ضلع مہمند میں ایک بہت بڑا اجتماع منعقد کرنے کا ارادہ ہے۔