لند ن عارف چودھری بیورو چیف
ٹیم سائیڈ (TAMESIDE council)کونسل سابق مئیر کونسلر تافین شریف نے خوش آمدید گروپ و دیگر بین الثقافتی کمیونٹی کے ساتھ ملکر ڈکنفیلڈ ٹاؤن ہال میں کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق یگانگت پیدا کرنے بارے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں برطانیہ کی ڈپٹی وزیر اعظم انجیلا رینر -وزیر اینڈریو گوئین -لارڈ واجد خان -مئیر کونسلر ہیٹی افلیک و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پیشہ ورکے ساتھ سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت ۔ کیک بھی کاٹا گیا -دوسرے شرکت کرنے والوں میں میں جموں کشمیر حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین -جاوید طارق – ڈپٹی لیڈر کونسلر گروتھ -ایگزیگٹیو۔ ممبر کونسلر لورا – کونسلر ویمل چوسکی – کمیونٹی لیڈر نبیلہ اکرم -نگینہ – چئیرمین فیونرل کمیٹی چودھری قمر الزمان سیکرٹری چودھری طاھر – نزاکت علی -بنگلہ دیش کے کمیونٹی لیڈر سجاد الرحمن -سیکرٹری افریقن ہیریٹج عقیل قریشی -کونسلر نائلہ شریف -نوجوان لیبر لیڈر عطا الرسول چوہان -اس موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم برطانیہ انجیلا رینر کا کہنا تھا کہ سابق مئیر کونسلر تفہین شریف نے ٹیمسائڈ کی بین الثقافتی و تمام مزاہب سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کو ایک جگہ پر اکٹھا کرکے ایک اچھا اقدام کیا ھے اس وقت برطانیہ میں سب کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کی بہت ضرورت ھے حکومت ایسے اقدامات کی مکمل سپورٹ کرے گی -میزبان و سابق مئیر اور فرسٹ ڈپٹی پاپولیشن ہیلتھ اینڈ ویل بینگ تافین شریف نے کہا کہ بین الثقافتی و مذاہب سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کو اکٹھا کیا جسکا مقصد انکے اندر باہمی اتحاد و اتفاق روابط کو مضبوط کرنا ہے تاکہ ہم مل جل کر ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیں ۔ خوش آمدید گروپ کی روح رواں کونسلر نائلہ شریف نے کہا کہ بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر مضبوط روابط قائم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انکا مزید کہنا تھا کہ خوش آمدید گروپ و دیگر نے مل کر اسکا انعقاد کیا۔ افریقن ہیریٹیج کے نمائندہ عقیل قریشی نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی کے اندر باہمی روابط پیدا کرنا ہے . TAMESIDE کونسل کی ایگزیگٹیو لیڈر کونسلر ایلینور ولز کا کہنا تھا کہ میری فوقیت ہے کہ کمیونٹی کی آواز کو سنکر جہاں بہتری لانے کی ضرورت ہے وہاں بہتری لاؤں انکا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر کیا چیزیں مختلف ہیں اور انہیں کیسے ایک چھت تلے جمع کیا جائے۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے لیے نہایت اعلیٰ کوشش ہے ۔مئیر TAMESIDE کونسل کونسلر بیٹی افیلک نے کہا کہ جب سے انہوں نے مئیرشب کا عہدہ سنبھالا ہے تو انہیں پتہ چلا کے کونسل کے اندر بے شمار گروپ کمیونٹی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں کمیونٹی کے اندر باہمی روابط کا یہ سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ نوجوان لیبر راہنما عطا الرسول چوہان نے آج کی تقریب کو یادگار قرار دیا -چیف سپرٹیڈنٹ ٹیمسائڈ کرس فوسٹر نے کہا کہا کہ کمیونٹی کے اندر باہمی روابط کے لیے اس طرح کی تقریب انتہائی اہم ییں۔انہوں نے ہال میں موجود کمیونٹی کی جانب سے مختلف سوالات کے جوابات بھی دئیے –
ٹیم سائیڈ(tameside )کونسل کے احاطہ میں قائم مختلف رفاعی تنظیموں نے بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و یگانگت کا جو بیڑا اٹھایا وہ قابل ستائش ہے