مسلم ھینڈز پاکستان کے سپورٹس میدان پراجیکٹ کے زیر اہتمام سالانہ مسلم ھینڈز سکولز نیشنل فٹبال 31چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب

Spread the love

وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) مسلم ھینڈز پاکستان کے سپورٹس میدان پراجیکٹ کے زیر اہتمام سالانہ مسلم ھینڈز سکولز نیشنل فٹبال 31چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب۔ اکتوبر جمعرات بجے سہ پہر کومسلم ھینڈزایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ وزیر آباد کے محمد رشید فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہو گی جس میں فیفا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ممبر شاہد نیاز کھوکھر مہمان خصوصی ہوں گے ۔ دیگر معزز مہمانوں میں پاکستان فٹبال فیڈریشن ویمن ونگ کی رکن مس مریم اسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ معروف پاکستانی سنگر عبداللّٰہ قریشی اور پاکستان فٹبال ویمن ٹیم کی رکن مس ملائکہ نور شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ بھیرہ اور ایجوکیشنل کمپلیکس وزیر آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ مسلم ھینڈز پاکستان کےکنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور اور پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک کی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمپئن شپ میں مسلم ھینڈز سکولز کی ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔اور اس کے انعقاد سے نوجوان نسل میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں