چیچہ وطنی پریس کلب اور کسووال پریس کلب کے صحافیوں کے وفد کی ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل سے ملاقات

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم..چیچہ وطنی۔
صدر چیچہ وطنی پریس کلب حاجی غلام مرتضی کی زیر قیادت چیچہ وطنی پریس کلب اور کسووال پریس کلب کے صحافیوں کے وفد کی ڈی ایس پی سرکل چیچہ وطنی ساجد محمود گوندل سے ملاقات۔ وفد میں صدر چیچہ وطنی پریس کلب حاجی غلام مرتضی۔ جنرل سیکرٹری غلام دستگیر سہو۔ صدر انجمن صحافیاں سہیل حبیب مغل۔ جنرل سیکرٹری انجمن صحافیاں نوید رضوان۔ سابق صدر چیچہ وطنی پریس کلب سعید اختر رانا۔ سابق جنرل سیکرٹری سلطان مصطفائی۔ سابق سرپرست رانا محمد لطیف۔ سینئیر صحافی میاں محمد رمضان۔حاجی محمد اشرف ۔ رانا اعجاز احمد۔ رانا شہباز اختر ۔ رحمان علی ۔ محبوب احمد شفقت کمبوہ چیئرمین پریس کلب کسوال۔ سینئر نائب صدر شاہد اقبال نائب صدر عبدالغفار شامل تھے۔
وفد نے ایس ایچ او تھانہ کسووال نثار بھٹی کے تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ نامناسب رویے کے حوالے سے گفتگو کی۔ وفد نے ایس ایچ او نثار بھٹی کی صحافی حاجی محمد اشرف کے ساتھ کی جانے والی بدتمیزی پر اپنا موقف پیش کیا۔ جس پر ڈی ایس ساجد محمود نے معاملے کو احسن طریقے سے حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔
ڈی ایس پی ساجد محمود گوندل نے مزید کہا کہ چیچہ وطنی اور کسوال کے صحافیوں نے ہمیشہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی ہے ۔جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں