وزیرآباد(نا مہ نگار) چیئرمین راجپوت فیڈریش پاکستان پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان،چیئرمین الفضل سوسائٹی کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد رفیق فضل،ڈاکٹر راجہ عطاء اللہ خان کشمیر جنت نظیر ہے،جنت نظیر وادی پرہندو بنئے کا تسلط کشمیری قوم کو روا نہیں،مقبوضہ کشمیر پرہندو بنئے کی غنڈہ گردی،دہشت ناک،انسانیت سوز کاروائیوں سے کشمیر کے باسیوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے طاقت کے نشہ میں مدہوش ہندوستان نے کشمیر کی ایک کروڑ عوام پر مظالم کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، شہداء کشمیرکا خون رنگ لائے گا،آزادی کشمیرکی تحریک فیصلہ کن موڑپرپہنچ چکی ہے، ہم کشمیر، برما، شام، فلسطین اورپوری دنیاکے مظلوم مسلمانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں ہمارا ان سے کلمہ کارشتہ ہے جوتمام ذات برادری،قوم، قبیلوں علاقے، زبان سے مقدم ہے، اسلا م صرف مسلمان ہی کانہیں ہرانسان بلکہ جانداراورحیوان کے لئے بھی امن وسلا متی اورحقوق کی تعلیم دیتا ہے، 75 سالوں سے ہندوستان کے غاصبانہ قبضے میں ہے اور اسے ہندوستان کے غاصبانہ قبضے سے چھڑانے کیلئے صرف تقریریں اور قراردادیں کافی نہیں اس کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے ہم کشمیریوں کی تحریک آزادی میں شریک ہیں اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیری آزادی کی منزل سے ہمکنار نہیں ہو جاتے اور کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا،مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے آزادی کے متوالے جلد مقبوضہ کشمیر کو ہندو بنیاء تسلط سے آزادکرواکر آنے والی نسلوں کوآزاد فضائیں فراہم کرینگے،اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں مظلوم نہتے کشمیریوں پرسامراج کے بہیمانہ تشددوظلم ستم کو روکے اورکشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں اپناکرداراداکرے۔
