وزیرآباد(نامہ نگار) پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی،اشتہاری ملزم گرفتار،ملزم نے بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے رکن سے پلاٹ کے عوض بھاری رقم وصول کی ملزم نے نہ پلاٹ دیا نہ ہی رقم واپس کی جو چیک جاری کیے وہ بھی بینک سے ڈس آنر ہو گئے ملزم ایک سال سے پولیس تھانہ سٹی کو مطلوب تھا،ملزم کے حق میں بار ایسوسی ایشن وزیرآباد سے کوئی بھی قانون دان بطور وکیل پیش نہ ہوا۔وزیرآباد کے علاقہ محفوظ گارڈن اندرون جی ٹی روڈ کے رہائشی مقامی شہری رانا سعید افضل کو پولیس تھانہ سٹی کی ٹیم نے دوران گشت سے حراست میں لے لیا ملزم رانا سعید کا مقامی شہری و بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کے رکن سلیمان سلیم مغل کے ساتھ ایک قطعہ پلاٹ ارضی کے عوض رقم کی واپسی کا تنازعہ تھا ملزم سعید افضل نے سلیمان سلیم مغل کو اندرون جی ٹی روڈ واقع ہاؤسنگ سوسائٹی محفوظ گارڈن میں 10 مرلہ پلاٹ ارضی کے عوض مبلغ 2535000 روپے وصول کیے ملزم پر الزام تھا کہ اس نے رقم وصول کرنے کے بعد نہ تو شہری کو پلاٹ کا قبضہ دیا نہ فائل ٹرانسفر کی اور نہ ہی رقم واپس کر رہا تھا ملزم نے 1267500 کے دو عدد چیک جن کی ٹوٹل مالیت 2535000 بنتی ہے شہری سلیمان کو دیئے جو کہ بینک نے ڈس آنر کر دیئے ملزم کے خلاف ماہ اکتوبر 2023 کو تھانہ سٹی وزیرآباد مقدمہ درج کیا گیا ملزم عرصہ ایک سال سے مذکور مقدمہ 652/23 میں اشتہاری تھا جس کو پولیس ٹیم تھانہ سٹی وزیرآباد نے سامنے آنے پر حراست میں لے کر حوالات تھانہ منتقل کر دیا۔ ملزم کو عدالت پیش کیا گیا لیکن بار ایسوسی ایشن وزیرآباد سے کسی بھی وکیل نے ملزم کی وکالت کے لیے کاغذات جمع نہ کروائے وکلاء نے ممبر بار ایسوسی ایشن سلیمان سلیم مغل سے اظہار یکجہتی کیا اور فوری رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
