رقم کے لین دین کا تنازعہ، فریقین میں گولیاں چل گئیں جواں سالہ بچی سمیت 6 افراد زخمی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) رقم کے لین دین کا تنازعہ، فریقین میں گولیاں چل گئیں جواں سالہ بچی سمیت 6 افراد زخمی،ہسپتال منتقل،فریقین کی ہسپتال میں بھی لڑائی ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی بھی درگت بنا دی ڈاکٹرز احتجاجا ڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے موقع پر پہنچ کر معاملات سنبھالے ہنگامہ آرائی کرنے والے چار افراد کوہسپتال سے حراست میں لیا گیا ہے۔وزیرآباد کے علاقہ بھٹی کے میں زمین کی رقم کے لین دین کے تنازعہ پر دو فریقین میں توتکار کے بعد گولیاں چل گئیں واقعہ میں سعید شاہ نامی شہری اپنے دو بیٹوں حیدر شاہ،حسنین شاہ سمیت زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے فریق ملک فرحان المعروف پپو ملک کے گن مین کی جواں سالہ بچی خدیجہ ایمان،محمد عمران،عبدالرحمان بھی زخمی ہوے جنہیں سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کر دیا گیا فریقین کا دوران علاج آمنا سامنا ہونے پرہسپتال میدان جنگ بنا رہا چند مشتعل افراد نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھی درگت بنا دی ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سعد،ڈاکٹر فرحان و سٹاف نے احتجاج کے طور پر کام چھوڑ دیا اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر معاملات کو قابو کیا اورہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سٹاف کو زدو کوب کرنے والوں کو ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا جبکہ پولیس تھانہ صدر نے لڑائی میں زخمی ہونے والے سعید شاہ کے بھائی سلیم خان ولد اکبر خان کی مدعیت میں 9 نامزد اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعات 324/148/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں