وزیرآباد(نامہ نگار)جماعت اسلامی وزیرآبادزون کے امیر صابر حسین بٹ نے کہا ہے کہ فوجی فاونڈیشن اور حکمران خاندانوں کے آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں آئی پی پیز کے خاتمے سے ہونے والی اربوں روپے کی بچت کا سارا فائدہ عوام کو بجلی کے بلوں کی بچت کی صورت میں دیا جائے پٹرول کی فی لیٹر کمی کم از کم 85 روپے کمی کی جائے وہ مقامی صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نہ جانے وزیر اعظم نے بہتری کے اعدادوشمار کہاں سے لیے لوگوں میں اشیائے خورد و نوش خریدنے کی سکت نہیں ملک گیر سطح پر ہر طبقہ فکر کو منظم کر کے ظالم حکمرانوں کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ وزیرآباد کی پانچ یونین کونسلوں اور دیگر قریبی علاقہ جات کو ملا کر تنظیمی طور پر آٹھ یونین کونسلز میں تقسیم کیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ فقیر اللہ یونین کونسل میں محمد جاوید گل یوسی 25/01 ندیم صادق تارڑ،26/2محمد فاروق27/3 محمد رفیق نعیم یونین کونسل حاجی پورہ فیصل مجید یوسی کرم آباد محمد عامر یوسی الہ آباد مرزا غلام مصطفی یوسی نظام آباد فیصل غازی یوسی بھروکے چیمہ میں محمد اقبال چیمہ یوسی ڈھونیکے محمد عارف یوسی وائیانوالی سے رفاقت طور یوسی کوٹ عنایت خان سے محمد سلیم کلیر یوسی جوڑا سیان سے محمد عارف نگران امراء ہوں گے گھکا میتر،منظور آباد، کوٹ عنایت خان کے تنظیمی طور پر سابق حلقہ جات کو بحال کیا گیا ہے انہوں نے ممبر سازی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے تمام اراکین و کارکنان پر زور دیا کہ ممبر سازی مہم کو مزید موثر بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ یکم نومبر بعد نماز جمعہ اسلامک سینٹر میں زمہ داران کا اجلاس ہو گا جس میں عارضی امراء اپنی ذمہ داریوں کا حلف لیں گے اور ممبر سازی کا جائزہ لیا جائے گا۔
