وزیرآباد (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآبادمحمد رب نواز چدھڑ کا تجاوزات کے خلاف ان ایکشن، کچہری چوک،ٹیلی فون ایکسچینج،سرکلر روڈ پر دوکانوں پو لگے شیڈ زکاخاتمہ،تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال۔اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے دیگر عملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سرکلر روڈ،کچہری چوک،ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب واقع دوکانوں پر لگے شیڈز کو مشینری کی مدد سے گرادیئے۔اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار،داؤد چیمہ،عبد الرحمن،فرید،محمد عثمان،محمد سر چوہان ودیگر بھی موجودتھے۔اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جارہا ہے کسی کو رعایت نہیں برتی جائے گی دوکانداروں اور تاجروں کو تجاوزات کے خلاف با ر بار وارننگ دینے کے باوجود دوکانداروں نے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا۔محمد رب نواز چدھڑ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دوکانداروں کو سختی سے ائندہ تجاوزات سے باز رہنے کے احکامات بھی جاری کیے،تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، تجاوزات کر کے عوام کو پریشان کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہر کو خوبصورت بنانے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تجاوزات کے خاتمہ میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں رکھا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرپنجاب بھرمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے روڈوں پرتجاوزات کے ذریعے مافیا سے جگہیں صاف کرائی جائینگی۔(فوٹو ہمراہ ہے)
