وزیر آباد (نامہ نگار) سپورٹس سے وابستہ افراد روشن راہوں کے مسافر ہیں۔معاشرتی ترقی کے لئے کھیل کے میدان سجانے کی ضرورت ہے۔کھلاڑی امن کا سفیر بن کر قومی اتحاد میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد نیاز کھوکھر نے مسلم ہینڈز پاکستان کے سپورٹس میدان پراجیکٹ کے تحت مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیر آباد کے محمد رشید فٹبال گراؤنڈ میں تیسرے سالانہ مسلم ہینڈ ز سکولز نیشنل فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پنجاب فٹبال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر حافظ ذکاء اللہ،پاکستان فیڈریشن ویمن ونگ کی رکن مریم انور،پاکستانی ویمن ٹیم کی رکن ملکہ نور، مسلم ہینڈز کے سینئر مینجر سپورٹس سید محمد اویس، فٹبال فیڈریشن کی مینجر کمپیٹیشن قبطیہ جمشید، سدرہ نذیر،مسلم ھینڈز کے سینئر ایجوکیشن مینجر میر امان ہنزئی،پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی، پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک کے علا وہ اعلی شخصیات بھی موجود تھیں۔ مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹرصاحبزادہ سید ضیاء النور نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ مسلم ہینڈز دیگر رفاہی منصوبوں کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھی انقلابی پراجیکٹس پر عمل پیرا ہے اور کرکٹ کے علا وہ فٹبال اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیتی سہولتوں کے لئے ماہر فٹبالرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اور حلیمہ ایجوکیشنل کیمپس میں ملکہ نور کے نام سے منصوب پاکستان کی پہلی ویمن فٹبال اکیڈمی قائم کر دی گئی جس کا افتتاح ملکہ نور نے کیا۔ اس موقع پرسید ضیاء النور اور مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے شعبہ ڈویلپمنٹ کے ہیڈ توقیر اقبال نے مہمان شخصیات میں یادگاری سوینئر تقسیم کیں۔ چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ بھیرہ مارخور اور وزیر آباد فالکنز کے درمیان کھیلا گیا جو وزیر آباد فالکنزکی ٹیم نے جیت لیا۔(فوٹو ہمراہ ہے)
