سروے این سی ایچ ڈی اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے ضلع صوابی میں ہوگا۔
صوابی(نمائندہ خصوصی) این سی ایچ ڈی کے تعاون سے ضلع صوابی میں ڈیجیٹل سروے کا آغاز ہوا۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ترکی میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی تھے ۔ وزیر تعلیم نے آؤٹ آف سکول بچوں کے سروے کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن حبیب اللہ ، ڈائریکٹر آپریشنز خیبرپختونخوا انور اقبال ، ڈپٹی ڈائریکٹر قاید خان، MPA مرتضیٰ خان ترکئی ، ڈائریکٹر ESEF حبیب الرحمٰن ، DEO صوابی کے علاوہ مختلف اداروں کے سربراہان ، ٹیچرز ، اور رضاکاروں ، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں وزیر تعلیم نے آؤٹ آف سکول بچوں کی سروے کے حوالے سے این سی ایچ ڈی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس سروے کی نگرانی وزیر تعلیم خود کرینگے، سروے کا مقصد 16 سال تک تمام آؤٹ آف سکول بچوں کی لسٹیں مرتب کرنا ہے تاکہ سکول سے باہر بچوں کی تعداد معلوم ہو جائے ۔ بعد ازاں یہ سروے صوبے کے دوسرے اضلاع میں بھی شروع کی جائی گی ۔
اس اقدام کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا اور اسکول سے باہر بچوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ مہمان خصوصی نے لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ صوبائی حکومت کی خصوصی کاوشوں سے صوبے کے تمام آؤٹ آف سکول بچوں کو داخل کیا جائیگا تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی انور اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ آج سےenumerators کی ٹریننگ کا آغاز ہوا اور اسکے بعد رجڑ تحصیل میں سروے کا آغاز ہوگا۔ جو کہ صوبائی وزیر تعلیم کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں JICA, ESEF , اور ITA کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صوابی کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی گئی۔