پاک افغان شاہراہ لنڈی کوتل بائی پاس روڈ ہر قسم آمدورفت کیلئے بلاک۔ بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئی اور بجلی اسٹیشن عملہ اور ٹیسکو کیخلاف احتجاج ریکارڈ کیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس گرمی کے موسم میں مسلسل ناروا بجلی لوڈشیڈنگ ہم پر مسلط کرنا ظلم و ناانصافی ہے اگر یہ سلسلہ اسطرح رواں رکھا گیا تو ہم مجبوراً پاک افغان شاہراہ کو غیر معائینہ مدت تک بند کردینگے جس کی ساری زمہ داری ٹیسکو اور بجلی گریڈ اسٹیشن عملہ پر ہوگی انکا کہنا تھا کہ مسلسل 24گھنٹے لوڈشیڈنگ سے عوام تنگ آگئے ایک طرف پانی کی ٹیوب ویلز بند جبکہ دوسرے جانب ترز زندگی بری طرح متاثر ہوئی مظاہریں نے مطالبہ کیا کہ کم سے کم 24گھنٹے میں 18گھنٹے بجلی فراہم کریں تاکہ ہر شہری بجلی سے اپنے ضروریات پورہ کرسکیں۔اس موقع پر اباسین شینواری نے کہا کہ عید الضحیٰ کے اس خوشی کے موقع پر بجلی کو غائب کرنا مناسب نہیں ہے یہاں پر عوام اس گرمی میں صاف پانی پینے کے لئے سرگرداں ہیں کیونکہ ٹیوب ویلز کے مشین بجلی پر چلتی ہے اور بجلی بلکل نہ ہونے کے برابر ہے بجلی فراہمی کیلئے حکام عملی اقدامات اٹھائیں اور دن میں کم ازکم 18گھنٹے بجلی فراہم کرکے عوام پر احسان کریں ۔
