عملہ کے تحفظ اور ان کی عزت و ناموس پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) عملہ کے تحفظ اور ان کی عزت و ناموس پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،ہمارے سٹاف میں شامل ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف بشمول درجہ چہارم ملازمین بھی ہمارا حصہ ہیں اور ہسپتال کے شعبہ جات میں کلیدی کردار کے حامل ہیں ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے ڈی ایم ایس و سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال وزیرآباد کی ایمرجنسی میں کچھ روز قبل دو فریقین کی لڑائی کے دوران ہسپتال سٹاف کے ساتھ بد تمیزی اور سٹاف کو زدوکوب کے معاملہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز و دیگر سٹاف اپنی ڈیوٹی کے ہمراہ انسانی خدمت کے علمبردار ہوتے ہیں دنگا فساد اور مار کٹائی ہمارا کبھی بھی طرز عمل نہیں رہا لیکن اسٹاف کی عزت و ناموس اور ان پر ہاتھ اٹھانے کی جسارت کرنے والے چاہے کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کو اپنے رویہ اور طرز عمل کا جوابدہ ہونا پڑے گا اور جو قانونی کاروائی ان کے خلاف ہو گی اسے ضرور عمل میں لایا جائے گا اس سلسلہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر اور سینئر ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ہم نے متعلقہ حکام کو لکھ دیا ہے اور ایمر جنسی وارڈ میں ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد چوہدری رب نواز چدھڑ نے خصوصی طور پر نوٹس لیا اور معاملہ کو بروقت احسن انداز سے حل کیا۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں