وزیرآباد(نا مہ نگار) ملک کو درپیش تمام مسائل کاحل صرف قرآن و سنت کا عملی نفاذ ہے۔ ختم نبوت ؐہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آخری دم تک تحفظ کرتے رہیں گے۔ دنیا میں عزت اور آخرت میں جنت حاصل کرنے کے لئے ہمیں رہبر کامل پیغمبر انقلابؐکی سیرت کو اپنانا ہوگا۔ ملک میں اسلام کا نفاذ اور استحکام پاکستان ہماری منزل ہے۔ انقلاب پیغمبر سے انسانوں کی زندگیاں بدل گئیں نظام مصطفی سے ہی پاکستانی معاشرہ درست ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ حکیم محمد جاوید نے محلہ شیش محل میں صوفی عمران نقیبی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد سیخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نامور ثنا خواں ملک آفاق، قاضی غلام مصطفیٰ، صاحبزادہ عمر فاروق نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ پروگرام کی صدارت پیر خواجہ فقیر صوفی محمد نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
