سول ہسپتال میں امراضِ چشم کا شعبہ مسائل کا شکار۔ سموگ کے باعث مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) سول ہسپتال میں امراضِ چشم کا شعبہ مسائل کا شکار۔ سموگ کے باعث مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ۔ ہسپتال میں تعینات واحد آئی سرجن کو ایڈیشنل ایم ایس بنانے سے شعبہ کی کارکردگی شدید متاثر۔ آئی سرجن زیادہ وقت دفتری امور میں گزارنے لگے شہری حلقوں کا سرجنز اور کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کو دفتری امور سے علیحدہ رکھنے کا مطالبہ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں امراضِ چشم کا شعبہ تنزلی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے۔ ہسپتال میں تعینات واحد آئی سرجن کو ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جس کے باعث متعلقہ سرجن زیادہ تر وقت دفتری امور کی انجام دہی میں گزار دیتا ہے۔ سموگ کی صورتحال کے سبب علاقہ بھر میں آنکھوں کے امراض میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہسپتال میں تعینات واحد سرجن کی مریضوں کے معائنے کے لیے عدم دستیابی پر شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں اور مریض سرکاری ادارے میں سہولت نہ ملنے کے باعث پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہری حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ، کمشنر گوجرانوالہ، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد سے صورت حال کا نوٹس لے کر کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کی تمام دفتری امور سے علیحدگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تمام ڈاکٹر مریضوں کے لیے دستیاب رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں