ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان کی اہم کارروائی۔

Spread the love

آئس فروشی سمیت موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرنے کیساتھ ساتھ آئس بھی برآمد۔

پشاور (نمائندہ خصوصی) ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹاون سرکل اختر حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال نور محمد خان نے اہم کارروائی کے دوران موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم راولپنڈی حال شاہ کس کا رہائشی ہے جو موٹرسائیکل چوری کیساتھ ساتھ آئس فروشی میں بھی ملوث ہیں ، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے کا اعتراف کرلیا ہے، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے پیزا شاپ کا مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرنے کیساتھ ساتھ ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی محمد واجد نے تھانہ تہکال پولیس کو پیزا شاپ کی موٹرسائیکل چوری کی نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف نے واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاون سرکل اختر حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال نورمحمد خان اور تفتیشی افسران مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ایس ایچ او تھانہ تہکال نورمحمد خان نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے سمیت یونیورسٹی روڈ کے مختلف علاقوں کے لگے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ، جس کے دوران آئس کی لت میں مبتلا موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر ملزم کامران ولد نظر محمد سکنہ راولپنڈی حال شاہ کس کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے کا اعتراف کرلیا ہے، کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرنے کیساتھ ساتھ ہزاروں روپے مالیت کی 380 گرام آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں