محبوب کائنات سے عقیدت و محبت کا رشتہ سرمایہ ایمان ہے،اسد الہی

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار)محبوب کائنات سے عقیدت و محبت کا رشتہ سرمایہ ایمان ہے۔ ختم المرسلین ؐکی ذات امت کی بخشش کا واحد سہارا ہے۔ ملت اسلامیہ کا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لئے نظریات کی پاکیزگی اختیار کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار صفیہ ظہورالہی ٹرسٹ کے چیئرمین اسد الہی نے ایس زیڈ الٰہی ماڈل سکول میں سالانہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر محفل میجر ریٹائرڈ طارق محمود اور ایڈمن آ فیسر سعدیہ ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ کردار کی عظمت روشن مستقبل کی ضامن ہے اور آ ئند ہ نسلوں کو مثبت نظریات سے روشناس کرانا اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ محفل میں طلباء و طالبات نے انتہائی عقیدت واحترام کے ماحول میں سرور کائنات صلی اللّہ علیہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول پیش کر کے روحانی ماحول کا رنگ جما دیا۔ اس موقع پر طلباء وطالبات اور سٹاف کی جانب سے میلادالنبی کے مبارک ماہ کے دوران تلاوت کیئے جانے والے ایک کروڑ پچاس لاکھ درود شریف کا نذرانہ بارگاہ نبوت میں پیش کیا گیا۔ محفل کے لئے سکول آ ڈیٹوریم اور عمارت کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔ محفل میں کمپئرنگ کے فرائض مس نشا؛اور مس نفیسہ نے انجام دیئے۔ محفل کے اختتام پر سکول کے تمام بچوں اور حاضرین نے مل کر پر سوز ھدیہ سلام پیش کیا۔خصوصی دعا کے بعد حاضرین کو ظہرانہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں