وزیرآباد(نامہ نگار) بیلجیئم نژاد پاکستانی خاتون سے نکاح کر کے پاکستانی شخص نے مبینہ طور پر،ڈھائی لاکھ یورو اور ایک کلو گرام سونا ہتھیا لیا۔پاکستان میں بنگلہ بنانے کے نام پر ملزم یورو منگواتا رہا خاتون پاکستان آئی تو ملزم نے پہچاننے سے ہی انکار کر دیا الٹا موبائل نمبر بھی بلاک کر دیا اوورسیز خاتون انصاف کے لیے دربدر دھکے کھانے پر مجبور ملزم کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا انصاف فراہم کرنے کی اپیل۔بیلجیئم نژاد پاکستانی خاتون طاہرہ یاسمین نے صحافیوں کو گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ وہ بیلجیئم نژاد پاکستانی خاتون ہے معین الدین پورگجرات کے رہائشی ملزم رضوان شاہ نے بیلجیئم میں اس سے شرعی نکاح کیا اور اسے اپنے زوجیت میں لیا انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم رضوان شاہ بیلجیئم سے پاکستان آیا اور یہاں پاکستان میں خاتون کے لئے بنگلہ تعمیر کرنے کے نام پر اس سے ڈھائی لاکھ یورو منگوا کر ڈکار گیا جس کا ریکارڈ اس کے پاس موجود ہے جبکہ بیلجیئم سے پاکستان آتے ہوے کم و بیش ایک کلو گرام طلائی زیورات بھی چوری کر کے لے آیاخاتون نے الزام لگایا کہ جب وہ شوہر سے ملنے اور نو تعمیر شدہ بنگلہ دیکھنے پاکستان آئی تو ملزم نے اس کو پہچاننے سے ہی انکار کیا اور موبائل نمبر تک بلاک کر دیئے انصاف کے لیے پولیس اور ایف آئی اے سمیت مختلف اداروں میں عرصہ 6 ماہ سے ذلیل و خوار ہو رہی ہوں لیکن بااثر ملزم اسکا بس چلنے نہیں دے رہا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے خاتون نے الزام لگایا کہ اسے انصاف فراہم نہیں کیا جارہا بلکہ خوار کر کے واپس بیلجیئم چلے جانے کا کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے خاتون نے انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ملزم کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں ادارہ جات اسے انصاف فراہم کرنے کے لئے ملزم کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائیں خاتون نے بیلجیئم ایمبیسی سے بھی معاونت اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے
ڈاکٹر مقبول حسین کے اعزاز میں مانچسٹر کے ٹیسٹ آف شنواری ریسٹورنٹ میں عشائیہ
ضلع جہلم کے مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول ائمہ جٹاں میں سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کے پروگرام کا انعقاد
ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں
حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بنیادی مقاصد روڈ سیفٹی کی آگاھی و قیمتی جانوں کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ ممکن بنانا ھے