ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک معلوماتی پروگرام کا انعقاد

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) میٹرینٹی اینڈ چائیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام “ماں اور بچے کی صحت”کے حوالے سے آج گورنمنٹ ایم سی ایچ سنٹر شاندار چوک جہلم میں ایک شاندار اور معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں جہلم کے معروف ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے شرکت کی۔دیگر شرکاء میں سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر قاسم،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،تہمینہ گل چوہدری اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ خواتین اور مردوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت کرنل(ر) محمد عبید مرزا نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیدہ شاہدہ شاہ نے سر انجام دیئے۔
ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ڈاکٹر شاہد تنویر نے ماں اور بچے کی صحت کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ ایک ماں وہ عطیہ خداوندی ہے۔جس پر اپنی اولاد کی تربیت کی بہت بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے۔بچے کی پیدائش سے لے کر اس کی پرورش،اس کی تربیت اسے پروان چڑھانے ،غرضیکہ اس کے جوان ہونے تک ایک ماں کا بہت بڑا کردار ہوا کرتا ہے۔اور ان تمام ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہونے کے لیئے ایک ماں کا صحت مند ہونا، ان تمام معلوماتی باتوں کا جاننا اور پتہ ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔جو اولاد کی پرورش اور صحت وتندرستی کے حوالے سے ممد و معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔تہمینہ گل چوہدری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ ایک ماں تب ہی اپنے بچوں کو صحت مند رکھنے میں اپنا کردار ادا کر سکے گی۔جب وہ خود بھی صحت مند ہو گی۔ پروگرام کے اختتام پر اسٹیج سیکرٹری سیدہ شاہدہ شاہ نے ایم سی ڈبلیو اے کی طرف سے تمام ڈاکٹرز،پروگرام کی شرکاء خواتین اور بالخصوص ڈاکٹر قاسم اور تہمینہ گل چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔کہ جن کی بدولت اس شاندار اور معلوماتی پروگرام کا انعقاد ممکن ہو سکا۔
آخر میں تمام مہمانوں کو پر تکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کی میزبانی کرنل(ر)محمد عبید مرزا نے کی۔اس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں