دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں

Spread the love


لندن۔ رپورٹ عارف چودھری
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ایسے ھی برطانیہ کے شہر آشٹن میں نبیلہ اکرم -ڈاکٹر اکرم اور انکی فیملی فلاحی کاموں میں ھمیشہ سب سے آگے ہوتی ھے ایسے ھی اب انکی نوجوان ہونہار بیٹی شہلا اکرم بھی چئیرئٹی کے لئے کام کر ر ھی ھے -آج ٹیمسائیڈ ہیلتھ گروپ اور آشٹن سینٹرل مسجد کی جانب سے نبیلا اکرم اور انکی ٹیم جن میں انکی بیٹی شہلا اکرم -ناھید غفور -رابینہ نصیر -طارا دین -نے چئیرئٹی پریونٹ بریسٹ کینسر کی نمائندے کیرولین بینسن کو ستمبر میں اپنے ایونٹ میں اکٹھی کی گئ 2570 پونڈ کی خطیر رقم کا چیک دینے کی تقریب منعقد کی اس موقع پر نوجوان کمیونٹی لیڈر شہلا اکرم اور کیرولین بینسن نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ھو ئے کہا کہ ھم نے بریسٹ کینسر کے معلوماتی پروگرام اور فیشن شو میں اکٹھی کی گئ رقم 2570 پونڈ کو آج چیک کی صورت میں پریونٹ بریسٹ کینسر چئیرئٹی کی نمائندہ کیرولین بینسن کو پیش کی ھم اس کام کو آگے بھی جاری رکھیں گے اس موقع پر کیرولین بینسن نے ٹیمسائیڈ ہیلتھ گروپ -اور آشٹن سینٹرل مسجد اور نبیلہ اکرم اور انکی ٹیم کا پریونٹ بریسٹ کینسر چئیرئٹی کی جانب سے چیک دینے پر شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں